مارچ کو روکنے کیلئے کوئی پیغام نہیں آیا نہ کسی میٹنگ کا حصہ رہا، آئی جی خیبرپختونخوا

پشاور: آئی جی خیبرپختونخوامعظم جاہ انصاری نے کہا ہے کہ مارچ کو روکنے کے لیے کوئی پیغام نہیں آیا نہ کسی میٹنگ کا حصہ رہا۔ کے پی پولیس صوبے میں امن و امان کو یقینی بنائے گی۔آئی جی خیبر پختونخوا نے سوشل میڈیا پر آئی جی خیبرپختونخواسے متعلق منسوب بیان کی تردیدکردی ۔آئی جی کہتے ہیں خیبر پختونخوا پولیس قانون پر یقین رکھتی ہے ۔ کے پی پولیس اپنی قانونی ذمہ داری پوری کرے گی ۔صوبے میں مختلف سیاسی جماعتوں کے جلسے ہوئے سب کو سیکیورٹی دی ۔انہوں نے کہا کہ معاشرے کو گمراہ کرنے اور انتشار پھیلانے کیلئے ایسی افواہیں اڑائی جاتی ہیں پولیس قانون کے مطابق سیکیورٹی فراہم کرے گی۔آئی جی معظم جاہ انصاری نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس کا سیاست میں کوئی عمل دخل نہیں وہ لانگ مارچ کو قانون کے مطابق سیکیورٹی فراہم کریں گے۔خیبر پختونخواپولیس صوبے میں امن و امان کے معاملات کی ذمہ دار ہے۔